کویت میں وحشیانہ طریقے سے بلی کے بچوں پر تشدد اور انہیں مارنے والے بے رحم شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بلیوں کو اذیت دے کر مارنے کے مناظر تھے۔
حکام نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے واردات کرنے والے کو شناخت کرکے طلب کرلیا۔ جس کے بعد بے رحم شخص نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بلی کے دو بچوں کو پلاسٹک کے ایک ڈبے میں بند کرکے اس میں گیس بھر دی گئی تھی۔ جس کے باعث بلی کے دونوں بچے تڑپتے رہے۔
بے رحم شخص کا کہنا ہے کہ بلی کے دونوں بچے اس سڑک پر پڑے ملے تھے، اس نے دونوں بچوں کو دودھ پلانے کی کوشش کی، ناکامی پر گیس کے ذریعے انہیں ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.