بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صوبے میں شرح 8 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 7 فیصد ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 8 اضلاع سے کورونا کے 57 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، صرف کوئٹہ سے کورونا کے 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے کے 8 اضلاع میں 714 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔
صوبے میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 57 مثبت کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 47 مثبت کیسز ضلع کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے۔ جبکہ صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 8 فیصد ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 618 ٹیسٹ کئے گئے۔ کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑ ھ کر 7 فیصد ہوگئی ہے۔
صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 315 ہے۔ صوبے کے 25 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔
Comments are closed.