بلوچستان میں کل سے انسدادِ کورونا وائرس مہم کا آغاز کردیا جائے گا، مہم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کریں گے۔
پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے مطابق بلوچستان میں کل سے انسداد کورونا ویکسین کا آغاز کردیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ویکین آپریشن کا افتتاح کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں 44 ویکسینیشن سینٹر تجویز کیے گئے ہیں جہاں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
ڈاکٹر ربابہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان کو دس ہزار ویکسین فراہم کی جارہی ہیں یہ ویکسین آپریشن کے پہلے مرحلے میں ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائے گی اور مرحلہ وار اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ فی الوقت نجی طور دستیابی نہیں ہوگی اور نہ ہی کوویڈ کی جعلی ویکسین بنانا ممکن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لیے کولڈ چین انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
Comments are closed.