بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی پر پیش رفت ہوئی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سیکورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی، محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی، جامع حکمت عملی سے ناکام بنایا جارہا ہے۔ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.