بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے، جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، انہوں نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

شکیب الحسن اب تک ہیم اسٹرنگ انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے اب وہ پہلا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے شکیب الحسن کی عدم دستیابی کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی ان کی دستیابی فٹنس سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پاکستان نے تین صفر سے جیتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.