بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

33 بلوں پر حکومت کی حمایت کے بعد (ق) لیگ پھر روٹھ گئی

تینتیس بلوں پر حکومت کی حمایت کرنے کے بعد مسلم لیگ (ق) پھر روٹھ گئی، پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر باؤ محمد رضوان یہ کہہ کر کابینہ اجلاس سے چلے گئے کہ ان کی قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہمیں نئے بلدیاتی نظام کی تفصیلات کا علم نہیں۔

صدرمملکت نے بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کیا، بلدیاتی حکومت کا براہ راست منتخب مئیر ہوگا۔

باؤ محمد رضوان نے مطالبہ کیا کہ ہماری قیادت کو نئے بلدیاتی نظام سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام پر( ق) لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.