عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی مرکزی کمیٹی کے مغوی رکن ملک عبید اللّٰہ کاسی کو بلوچستان میں قتل کر دیا گیا۔
بلوچستان پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی مرکزی کمیٹی کے مغوی رکن ملک عبید اللّٰہ کاسی کو رواں برس 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔
بلوچستان پولیس نے بتایا کہ ملک عبید اللّٰہ کاسی کی لاش پشین کے علاقے سرانان سے ملی ہے۔
اے این پی رہنما ملک عبید اللّٰہ کاسی کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
اے این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن کی بازیابی کے لیے پارٹی کی جانب سے مظاہرے بھی کیئے گئے تھے۔
Comments are closed.