بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بی اے پی کی کور کمیٹی کا اجلاس بانی رہنما سعید احمد ہاشمی کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں بی اے پی کے صدر کے استعفے اور پارٹی بحران پر غور کیا گیا اور پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کی جنرل کونسل کے لیے دن مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی کی جنرل کونسل میں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔
Comments are closed.