بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول کے جلسے کی تیاریاں مکمل، پنڈال سج گیا

آزاد کشمیرمیں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے، آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسے سے خطاب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پنڈال سج گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج منگلا میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے،جبکہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز آج وادی نیلم پہنچیں گی جہاں وہ پٹہکہ اور جورا کے مقام پر انتخابی جلسےکریں گی۔

پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر عثمان غازی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 بجے منگلا پل پر پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ منگلا پل اور میر پور شہرکے قائدِ اعظم چوک میں بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد لے جانے والے طیارے نے ملتان ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔

پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی جلسہ اسلام گڑھ حلقہ ایل اے ٹو چکسواری میں 6 بجے شام شروع ہو گا جس سے چیئرمین پی پی پی خطاب کریں گے۔

عثمان غازی کے مطابق جلسہ گاہ میں جلسے کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے جبکہ مختلف بینرز بھی جلسہ گاہ اور اطراف میں آویزاں کیئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.