پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ویک جہتی کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا ہے کہ پائیدار امن کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد ناگزیر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان بارڈر کے علاقوں میں دہشت گرد حملوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
Comments are closed.