پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے طور پر نامزدگی پر یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) امیدواروں کی نامزدگی پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی اور اسے جمہوری قوتوں کے اتحاد کی علامت قرار دیا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان کی جمہوری قوتیں نااہل حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ انتخابات میں جیت پاکستان کے عوام کی فتح ہے۔
Comments are closed.