پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں بٹھا دیا جائے۔
نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بلاول کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، بلاول کے والد محترم نےخود کہا کہ وہ ابھی انڈر ٹریننگ ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ میچور ہو جائیں گے، انہیں اپنی ٹریننگ پر توجہ دینی چاہیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات 8 فرروی کو ہونے چاہئیں، اگر انتخابات ملتوی ہوئے تو بے یقینی طول پکڑے گی۔
Comments are closed.