پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملکۂ کوہسار مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فضاء سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ریلیف کمشنر نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
راجہ بشارت، حسان خاور، چیف سیکریٹری و آئی جی پنجاب بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ موجود تھے۔
واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 23 ہو چکی ہے۔
Comments are closed.