بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری: برفانی طوفان میں بچنے والوں کی داستان سامنے آگئی

مری کی طوفانی برف باری میں جہاں لوگ کار میں دم توڑتے رہے وہیں کئی لوگ محفوظ بھی رہے۔

مری میں برفانی طوفان کے باعث جس مقام پر پھنس کر 3 گاڑیوں میں سوار 13 افراد جاں بحق ہوئے، وہیں ایک کار میں سوار کئی افراد محفوظ رہے۔

کار میں ہونے کے باوجود محفوظ رہنے والے افراد نے جیو نیوز کو اپنی پوری داستان سنائی۔

مری میں برفانی طوفان کے باعث پھنسے بہت سے افراد اب تک گھروں سے روانہ نہیں ہوسکے ہیں۔

مری کی شدید برف باری کے دوران کار میں 2 نوجوان محفوظ رہے، جن کا کہنا تھا کہ برفانی طوفان شدید تھا رات بھر کوئی بھی مدد کو نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کار میں موجود ہونے کے باوجود شاید اس لیے بچ گئے کیونکہ وہ بار بار گاڑی کے شیشے نیچے کرتے رہے ہیں۔

مری میں برفانی طوفان کے دوران انسانیت روتی ، تڑپتی اور سسکتی رہی۔

ماہرین کہہ چکے ہیں مری میں سیاحوں کی موت کی وجہ سردی نہیں بلکہ کاربن مونو آکسائیڈ تھی۔

ماہرین کے مطابق گاڑی کا انجن آن ہو اور اس کا ایگزاسٹ سائیلنسر پائپ برف میں دھنسا ہو تو یہ گیس باہر جانے کے بجائے گاڑی کے اندر جمع ہوجاتی ہے۔

پاک فوج نے مری میں تمام اہم شاہراہوں کے کلیئر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بو کے بغیر گیس ہوتی ہے، اس لیے اس کا پتا نہیں چلتا، پہلے انسان چند منٹوں میں بے ہوش ہوتا ہے اور پھر اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑی برف میں پھنس جائے اور انجن چل رہا ہو تو کھڑکی کا شیشہ تھوڑا سا کھلا رکھیں، گاڑی کے سائیلنسر سے برف صاف کرتے رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.