بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ کی فلسطین، اسرائیل میں ہلاکتوں کی مذمت

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے فلسطین اور اسرائیل میں شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ملین شہری غزہ کی کھلی جیل میں طویل عرصے سے شدید انسانی بحران اور سخت مشکلات میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برطانیہ اسرائیل پر واضح کرے کہ شہری آبادی کو بنیادی سامان کی فراہمی بند کرنا اور شہری آبادی پر حملے کرنا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ 

مسلسل جانیں بچانے میں مصروف ڈاکٹر اپنے باپ اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا،

لیبر پارٹی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کرنے پر پہلی عرب خاتون کونسلر آمنہ عبدالطیف نے پارٹی ہی چھوڑ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈر شپ کی جانب سے اسرائیلی حمایت جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.