برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے حجاب کے آپشن کے ساتھ عملے کے لیے نیا یونیفارم متعارف کرا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی کے یونیفارم میں گزشتہ 20 سال میں یہ پہلی بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
اس میں مردوں کے لیے تھری پیس سوٹ اور خواتین کے لیے کئی آپشنز شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فضائی کمپنی کی خواتین ملازمین کے یونیفارم میں جدید جمپ سوٹ، حجاب، نیم آستین والی شرٹ اور دیگر آپشن موجود ہیں۔
برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ حجاب ثقافتی اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے آرام اور سہولت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز کے انجینئرز اور گراؤنڈ عملہ سب سے پہلے نیا یونیفارم پہنے گا جس کے بعد طیارے کا عملہ (کیبن کریو)، پائلٹ اور چیک ان ایجنٹس مرحلہ وار نیا یونیفارم پہنیں گے۔
Comments are closed.