جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واؤڈا نیب دفتر پہنچ گئے، شیخ رشید بھی آج طلب

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کو آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کر رکھا ہے۔

فیصل واؤڈا نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کے لیے نیب کے دفتر پہنچ گئے۔

برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ کی بے ضابطگی کے کیس کی تحقیقات میں نیب نے سابق وفاقی وزراء شیخ رشید اور فیصل واؤڈا کو آج طلب کیا ہے۔

شیخ رشید کو دن ساڑھے 12 بجے اور فیصل واؤڈا کو دن 3 بجے طلب کیا گیا۔

شیخ رشید اور فیصل واؤڈا کو طلبی کے نو ٹس 17 مئی کو بھیجے گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پر ذاتی مفاد کے لیے 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.