جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

عمران کی پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس حملے کی مذمت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏پی ٹی آئی اور اس کے سپورٹرز کے خلاف روا رکھی گئی یزیدیت کی کوئی حد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش فہمی کا شکار ہیں کہ اس سے تحریک انصاف کمزور ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت تب کمزور ہوتی ہے جب عوام کی تائید سے محروم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے دلوں میں تحریک انصاف کیلئے ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے لیے گزشتہ روز پولیس ظہور الہٰی ہاؤس میں گئی۔

ایس ایس پی صہیب اشرف اور ایس پی عمارہ شیرازی پرویز الہٰی کے گھر میں داخل ہونے والوں میں شامل تھے جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران احمر بھی پولیس افسران کے ساتھ تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.