
برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے تاج پوشی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی مہمان کا استقبال کیا۔
جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا کی استقبالیہ پریڈ میں ایک ہزار سپاہی اور 230 گھوڑے شامل تھے۔
شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ہوٹل جا کر مہمان صدر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ہمراہ پریڈ میں لے کر آئے۔
پریڈ معائنے کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر مہمان صدر کو شاہی بگھی میں لے کر محل روانہ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے صدر برطانیہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، اس دورے میں ماحولیاتی تبدیلی پر اہم بات ہوگی۔
برطانیہ نے جنوبی افریقہ کو توانائی کے لیے کوئلے پر انحصار ختم کرنے اور دیگر ذرائع تلاش کرنے کی مد میں ساڑھے 8 ارب ڈالر کی رقم کا اعلان کیا تھا۔
جنوبی افریقہ اس وقت سب سے زیادہ کاربن خارج کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
Comments are closed.