بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ:دریا کا پانی سفید ہوگیا، ویڈیو وائرل

برطانیہ کے شہر ویلز میں ایک دریا کا پانی اچانک سفید ہوگیا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دریا کا پانی اچانک سفید ہونے سے لوگ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

دراصل دریا کا پانی سفید ایک حادثے کی وجہ سے ہوا، دودھ سے بھرا ٹرک سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں دودھ بہتا ہوا دریا میں شامل ہوا اور اس طرح دریا کا رنگ سفید ہوگیا۔

متعلقہ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.