hookup bbw com american hookup lisa wade pdf mature hookup app cd hookups in cochise county hookup Stafford CT dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی لاپتہ انگوٹھی اور جوتے مل گئے

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی شادی کی لاپتہ انگوٹھی اور جوتے مل گئے۔

اس حوالے سے اینڈی مرے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے اپنی کھوئی ہوئی چیزوں کے واپس مل جانے کی خوشخبری سنائی۔

A post shared by Andy Murray (@andymurray)

اینڈی مرے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں اور ہوٹل انتظامیہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے جوتے واپس آگئے ہیں اور اُس کے ساتھ ہی شادی کی انگوٹھی بھی واپس آگئی ہے۔‘

اس کے ساتھ ہی ٹینس اسٹار نے اپنے جوتوں کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے جوتے کے تسمے کے ساتھ اُن کی شادی کی انگوٹھی بندھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کھیل کےدوران اینڈی مرے اپنی انگوٹھی تسموں سے باندھنے کے عادی ہیں، انگوٹھی ملنے سے اینڈی مرے کی شادی ختم ہونے سے بچ گئی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اینڈی مرے نے میچ کے بعد اپنے جوتے خشک ہونے کے لیے گاڑی کے نیچے رکھے تھے اور وہاں سے اُن کے جوتے غائب ہوگئے تھے۔

اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی اُن کے جوتے اور شادی کی انگوٹھی واپس کردی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے اُن کی شادی شدہ زندگی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.