بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرنائی: معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ  علاقوں میں معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئے۔

شہری زلزلے سے متاثرہ اپنے مکانات اور دکانوں کی مرمت کرنے اور گرے ہوئے ملبے اٹھانے میں مصروف ہیں، کئی متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

ہرنائی میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہے۔

ہرنائی کا بازار کھل گیا ہے لوگوں کی چہل پہل شروع ہو گئی ہے۔

زلزلے کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔

بعض علاقوں میں زلزلہ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ابھی تک امداد نہیں ملی ہے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، متعدد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے۔

ہرنائی میں گزشتہ صبح 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوئے تھے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے میں سینکڑوں مکانات کو نقصان بھی پہنچا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.