17 year old hookup burley bike hookup hookup Stafford CT best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

225 ارب کے ٹیکس مہنگائی کا قیامت خیز زلزلہ ثابت ہونگے: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 225 ارب کے مزید ٹیکس ملک میں مہنگائی کا قیامت خیز زلزلہ ثابت ہوں گے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کپاس ساڑھے 15 ہزار روپے فی من کی بلند ترین سطح پر ہے، برآمد کنندگان اور ملرز پہلے ہی پریشان بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ بڑھا کر حکومت پہلے ہی اپنے بجٹ پر یو ٹرن لے چکی ہے، مہنگائی کا سورج غریبوں کا حلق خشک کر چکا ہے، ریلیف کے بجائے عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران اس وقت صورتِ حال دلچسپ ہو گئی جب عدالت میں نیب کے گواہ پر جرح کے دوران شہباز شریف کے وکیل امجدپرویز نے کہا کہ شہباز شریف تو بہت اچھے میزبان بھی ہیں،ان سے جیل میں ملنے جائیں تو یہ کھانا کھائے بغیر واپس نہیں آنے دیتے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ مجھے دعوت تو نہیں دے رہے؟ ان ریمارکس پر عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے والے حکمران قوم کو خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں، آرڈیننس کے ذریعے بڑی قانونی ترامیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور غیر آئینی و غیر جمہوری رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے، حکومت نے خود کو بچا کر اداروں کی آئینی آزادی چھیننے کا قدم اٹھایا ہے۔

صدر نون لیگ نے کہا کہ نیب کے پہلے سے متنازع قانون میں آرڈیننس کے ذریعے 18 بڑی ترامیم حکومت کا جوابدہی سے فرار ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کراچی کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیاہ آرڈیننس ملک میں رہی سہی جمہوریت کا گلا گھونٹ کر شخصی حکمرانی قائم کرنے کی طرف قدم ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن آئین میں اداروں کے متعین اختیارات حکومت کو چھیننے نہیں دے گی۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکومتی اقدامات روکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.