بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمر اکمل کی مداحوں کو تربیت سے متعلق اہم نصیحت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی جانب سے اپنے مداحوں کو جسمانی اور ذہنی تربیت سے متعلق اہم مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکا میں موجود عمر اکمل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کو ایک اہم مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

عمر اکمل کا مداحوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’صرف اپنے جسم کی تربیت نہیں بلکہ اپنے ذہن کی بھی تربیت کریں اور کبھی ہمت نہ ہاریں۔‘

واضح رہے کہ کرکٹر عمر اکمل آج کل امریکا میں موجود ہیں.

انہوں نے امریکا جانے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، سپورٹرز سے دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.