برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بعد اپوزیشن لیڈر بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سر کئیر اسٹارمر کو ایک بچے کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر قرنطینہ اختیار کرنا پڑا۔
سرکیئر اسٹارمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا آج صبح ہی معمول کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وبا کے آغاز کے بعد سر کئیر اسٹارمر کو چوتھی مرتبہ قرنطینہ اختیار کرنا پڑا۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن، چانسلر رشی سونک اور ہیلتھ سیکریٹری پہلے قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.