برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بیوی سے بےوفائی کرنے والے وزیر صحت میٹ ہینکاک کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔
میٹ ہینکاک کی تصاویر میڈیا پر آئی تھیں جس میں وہ اپنی معاون سے بوس و کنار کرتے پائے گئے تھے۔ میٹ ہینکاک نے سماجی فاصلے کی پابندی توڑنے پر معافی مانگ لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزیر صحت کی معافی قبول کرلی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیبر پارٹی نے میٹ ہینکاک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.