برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک نے اب قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پہلے برطانوی وزیراعظم نے وزیر صحت سے ملنے کے بعد تنہائی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم بورس جانسن کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اپوزیشن کا موقف تھا کہ برطانوی وزیراعظم کے لیے ایک قانون اور دوسروں کے لیے الگ قانون ہے۔
بعدازاں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونگ نے قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ادھر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ بورس جانسن اجلاسوں میں ورچوئل شرکت کریں گے۔
Comments are closed.