ایم کیو ایم پاکستان کا کیس لڑنے والے بیرسٹر نذر محمد نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ حقائق پر ہے۔ شروع سے امید تھی کہ کیس جیتیں گے۔
لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کنٹرول میں موجود پراپرٹیز جلد اصل مالکان کے پاس ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پاس اپیل کے لیے کوئی قانونی نقطہ موجود نہیں ہے، وہ اپیل تو کریں گے لیکن اس کا نتیجہ نکلتا نظر نہیں آتا۔
بیرسٹر نذر محمد نے کہا کہ اُسے اگلی سماعت میں ٹرسٹ کے ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہوگا، مجرمانہ فعل نہ ہونے کے سبب اس کیس میں سزا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پراپرٹیز کا کیس لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے تھے۔
لندن ہائی کورٹ کے جج کلائیو جونز نے فیصلہ دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان 2015 کے آئین کے تحت نہیں، جب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ختم کر کے اپنے اختیارات سے دستبرداری اختیار کر لی تھی، بلکہ 2016 کے آئین کے تحت اصلی ایم کیو ایم ہے اور وہ لندن میں الطاف حسین کے زیر کنٹرول 6 پراپرٹیز کی اصل مالک ہے۔
Comments are closed.