سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ 2 اپریل کو ان کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ محتاط رہیں اور کورونا سے بچاؤ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی پر بھائی بلاول بھٹو بھی کورونا میں مبتلا تھے جس کے باعث منگنی کی تقریب میں انہوں نے ورچوئل شرکت کی تھی۔
بختاور بھٹو زرداری رواں برس ماہِ جنوری میں رشتہ ازدواج میں محمود چوہدری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک ہو- ماشاءاللہ !‘
شادی کے بعد سے محمود چوہدری اور بختاور بھٹو سیلفیز اور خوبصورت تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
Comments are closed.