پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ ایک اور خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی اور پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کے دن کی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں دولہا اور دُلہن کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کی یہ تصویر ہزاروں بار لائیک کی جا چکی ہے جبکہ کمنٹ باکس میں انہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب مبارکبادیں اور نئی زندگی کی دعائیں موصول ہو رہی ہیں۔
Comments are closed.