بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحرالکاہل سے نایاب سمندری مخلوق دریافت

بحر الکاہل میں ایک 8 فٹ لمبی نایاب سمندری مخلوق دیکھی گئی ہے، جسے سولومبیلا سی پین کا نام دیا گیا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر بحر الکاہل سے دریافت ہونے والی اس سمندری مخلوق کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سولومبیلا سی پین کو  پہلی بار بحر الکاہل میں دیکھا گیا تھا، یہ عجیب و غریب مخلوق سمندر میں 3 ہزار میٹر نیچے تیرتی ہوئی پائی گئی۔

قلم جیسی یہ سمندری مخلق دیکھنے میں تھوڑی خوفناک نظر آرہی ہے، جس کی دریافت کو عظیم فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

پہلی نظر میں یہ نایاب مخلق پانی میں تیرتے ہوئے کسی پھول کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

سائنسدان اس نایاب سمندری مخلوق کی دریافت سے کافی حیرت میں مبتلا ہیں۔

فی الحال اس نایاب مخلوق کے سائز کی بنیاد پر اس کی عمر کا تعین کرنا مشکل ہے، لیکن سائنسدانوں کا خیال ہے کہ قلم جیسی نظر آنے والی یہ مخلوق سولومبیلا سی پین  کافی پرانی ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.