وفاقی حکومت کے مالی سال 22-2021 کے بجٹ کے بعد حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب تک ہونے والے اضافے کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔
رواں مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 3 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
16 جون سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔
اسی دورانیے میں اب تک ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔
گزشتہ ماہ 16 جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.