باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور میں حکام نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ دکھانے پر 6 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ دکھانے پر بیرون ملک سفر کرنے کے لئے ایئرپورٹ میں موجود 6 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر 2 قومی ایئرلائن اور ایک نجی ایئرلائن کے ذریعے العین، ابوظبی اور شارجہ جانا چاہتے تھے۔
ایئر پورٹ حکام نے کورونا جلعی سرٹیفکیٹ دکھانے پر مسافروں کے بورڈنگ کارڈ جاری کئے نہ ہی سفر کرنے کی اجازت دی۔
ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو تحویل میں لے کر قانونی شروع کردی ہے۔
Comments are closed.