بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی قانونی ٹیم نے الیکشن ٹربیونلز سے انکی اپیلیں خارج ہونے پر لاہور ہائی کورٹ لارجر بینچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیلوں کےلیے بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات پر دستخط لے لیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی این اے 89 میانوالی اور این اے 122 لاہور کےلیے اپیلیں دائر کریں گے۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں حلقوں سے ٹربیونل نے اپیلیں خارج کردی تھیں۔
Comments are closed.