جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق تمام تیاری مکمل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق تمام تیاری مکمل کرلی گئی، ثبوت بھی اکٹھے کرلیے گئے۔

نیب نے بشریٰ بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 11 دسمبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ کیس میں تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ریفرنس میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کو نیب نے توشہ خانہ کیس میں 11 دسمبر کو طلب بھی کر رکھا ہے، بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.