جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

بارشوں کا امکان، ملک بھر میں دریاؤں کی صورتحال کیسی ہے؟

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

یوم آزادی کے موقع پر پنجاب کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 29 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 55 ہزار 5سو کیوسک ہے جبکہ چشمہ کے مقام سے 2 لاکھ 89 ہزار 805 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

اس کے علاوہ مرالہ، تریموں، سدھنائی اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم 100 فی صد اور منگلا 96 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ دریاؤں کے اطراف میں دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.