جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

کیا ویسٹ انڈین کھلاڑی موٹاپے کی وجہ سے رن آؤٹ ہوئے؟

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر رحکیم کورنوال جب بھی گراؤنڈ میں کھیلنے آتے ہیں تو اپنے وزن کی وجہ سے وہ دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رحکیم کورنوال کو اکثر سب سے زیادہ وزن ہونے والا کرکٹر بھی کہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی طرف سے کھیلنے والے رحکیم کورنوال ایک میچ میں رن آؤٹ ہوگئے جس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رحکیم کورنوال ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے بھی کھیلتے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی جسمات کو تبدیل نہیں کرسکتا اور ہر کوئی دُبلا پَتلا نہیں ہوسکتا، میں صرف یہ کر سکتا ہوں کہ گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی دکھاؤں۔

رحکیم کورنوال نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ میری جسمات بڑی ہے اور مجھے اس پر کام کرنا چاہیے، میں اپنی فٹنس پر بہت وقت گزارتا ہوں اور صحیح غذا کھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.