جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

شنیرا نے شادی کی سالگرہ پرخوبصورت تصویر اور پیغام شیئر کردیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان، وسیم اکرم کی  شنیرا اکرم سے شادی کو 10 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

خوشی کے اس موقع پر پاکستان کی بھابی، سماجی کارکن، شنیرا اکرم نے شوہر، وسیم اکرم کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔

شنیرا نے وسیم اکرم کے ہمراہ ایک خوبصورت، رومانٹک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’شادی کو 10 سال مکمل ہو گئے ہیں اور میں آپ سے پہلے سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔‘

شنیرا کا اپنی پوسٹ میں مشورہ دیتے ہوئے مزید لکھنا ہے کہ ’اپنے دل کی پیروی کریں، میں نے اپنے دل کی سنی اور مجھے ایک بھی دن افسوس نہیں ہوا۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کو آسٹریلیا کے مشہور بسکٹ کے بارے میں معلوم نہ ہونے ہر اُن کی اہلیہ شنیرا کو اُن سے شادی کرنے پر افسوس ہونے لگا۔

پاکستان کی اس کامیاب، معروف ترین جوڑی کو ہر خاص و عام کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013ء میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ بھی ہے۔ 

عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.