بادشاہ چارلس سوم کی چند عادات آپ کو حیران کردیں گی، ان کے جوتے کی لیسز روز صبح استری کئے جاتے ہیں، بادشاہ اپنی مخصوص ٹوائلٹ کور سیٹ اور ٹشو پیپر اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد سے تمام تر توجہ شاہ چارلس سوم پر مرکوز ہیں۔ شاہی خاندان کے مداح بے صبری سے جاننا چاہتے ہیں کہ بادشاہ چارلس سوم اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں، انہیں کیا پسند ہے اور کیا نہیں وغیرہ۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بادشاہ چارلس سوم اپنے ملکی اور غیر ملکی دوروں میں اپنی مخصوص ٹوائلٹ کور سیٹ اور ٹیشو پیپر اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کی خدمت پر مامور ایک شاہی ملازم کے مطابق بادشاہ چارلس سوم کے پاجامے اور ان کے جوتے کی لیس روز صبح استری کئے جاتے ہیں۔
انہیں نہانے کے لیے باتھ ٹب میں نیم گرم پانی چاہئے ہوتا ہے اور ان کا باتھ ٹب آدھا بھرا ہوا ہونا چاہئے۔
انہیں روز صبح دانت برش کرتے وقت ایک انچ ٹوٹھ پیسٹ برش پر لگاہوا چاہئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہی باورچی کے مطابق بادشاہ ناشتے میں گھر کی بنی ہوئی ڈبل روٹی، تازہ پھل اور تازہ پھلوں کا رس لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بادشاہ جب بھی کسی غیر ملکی دورے پر جاتے ہیں تو ان کا ناشتہ محل سے ان کے ساتھ جاتا ہے جس میں چھ مختلف اقسام کے شہد، خشک میوا جات اور مخصوص کارن فلکس موجود رہتے ہیں۔
Comments are closed.