بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

باجوڑ اور مہمند کے کچھ علاقوں میں آج عید

قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند میں 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار رہی، کچھ علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے تو دیگر علاقوں میں کل عید منائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحٰی پر کورونا وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ موجود ہے۔

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی اور ماموند میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، نمازِ عید ادا کرنے کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار، برنگ اور سالار زئی میں کل عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

نئے پاکستان میں پھر دو عیدیں ہوں گی، خیبر پختونخوا…

اسی طرح ضلع مہمند کی تحصیل خویزئی، تحصیل صافی، تحصیل بائزئی صافی اور امبار کے علاقوں میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ ، پڑانگ غار اور ہیڈ کوارٹر غلنئی کے لوگ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کل عید الاضحیٰ منائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.