بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

باب وولمر کو بہت یاد کرتا ہوں: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر کی 14ویں برسی پر اُنہیں شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق کوچ باب وولمر کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

سابق کپتان نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوچنگ کی بات کی جائے تو باب وولمر نے ٹیم کے لیے ایک مثال قائم کی۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’جب باب ہماری کوچنگ کر رہے تھے، ہم اُس وقت ہی  ایک ٹیم کے لیے کوچ کے کردار کو سمجھ گئے تھے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی کی اپنے آبائی گاؤں میں ٹریکٹر چلاتے تصویر شیئر کردی۔

آفریدی نے لکھا کہ ’وولمر تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک باپ کی حیثیت رکھتے تھے، جو ہر میچ کے بعد ہمیشہ کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے تھے پھر چاہے ہماری جیت ہو یا ہار، ہم اچھا کھیلیں یا بُرا۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’باب! میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ باب وولمر 58 سال کی عُمر میں 2007 میں 18 مارچ کو اس دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

کنگسٹن جمیکا میں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آئرلینڈ کے ہاتھوں تاریخ کی بدترین شکست ہوئی تھی جس کے اگلے دن پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.