
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے چیئرمین ندیم عمر نے کرکٹ لیگ کے چھٹے سیزن میں بائیوسیکیور ببل کی ناکامی کا ذمے دار پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیدیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل 6 بائیوسیکیور ببل کی ناکامی میں 90 فیصد ذمے دار پی سی بی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احسان مانی تسلیم کرتے ہیں کہ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، پی سی بی سے درخواست ہے کہ کلب کرکٹ کو دوبارہ شروع کریں۔
چیئرمین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ کلب کرکٹ کے بغیر کرکٹ ختم ہوجائے گی، کلب کے صدر کی مدت 2 سال اور کلب فیس 5 ہزار روپے کی شرط واپس لینا پڑے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ کوئٹہ گیلڈی ایٹرز پی ایس ایل 6 کے لیے اچھی ٹیم نہیں بناسکا، جلد کوئٹہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے۔
Comments are closed.