اے ٹی پی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور اُن کے پارٹنر راجر جولین فائنل میں پہنچ گئے۔
سیمی فائنل میں اُنہوں نے سوئیڈن کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
اسٹاک ہوم میں جاری ایونٹ میں اعصام الحق نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے پارٹنر راجر جولین کے ہمراہ سیمی فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اس سے قبل اعصام الحق اور اُن کے ساتھی نے کوارٹر فائنل میں ایریل بہار اور گونزالو ایسکوبار پر مشتمل پیئر کو اسٹریٹ سیٹ میں 3-6 اور 2-6 سے ہرایا تھا۔
راؤنڈ آف سکسٹین میں اُنہوں نے فرنچ پیئر کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔
Comments are closed.