عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ 25 اکتوبر کو تحصیلوں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 10 نومبر کو پشاور میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوگا۔
ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ مہینے میں دو بار پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بم گرائے گئے، مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی چپ نہیں رہے گی۔
Comments are closed.