best hookup apps that aren't a scam black gay hookup gay byu hookups curvy hookup coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غریب طبقے کو مہنگائی کے بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملیکہ بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں غریب طبقے کو اس بحران سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، پوری دنیا کو اس چیلنج کا سامنا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کنٹرول کرنے کی پالیسی نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کنٹرول کی گئی جو غلط اقدام تھا، ہم یہ نہیں کرنا چاہتے کہ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کنٹرول کریں اور پھر آنے والی حکومت جانے۔

ساتھ میں انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.