hookup Monmouth Junction NJ hookup agency in singapore cd hookups in cochise county my senior hookup reviews hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافہ، ماہرین صحت کا اظہار تشویش

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر ہیلتھ لیڈرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  این ایچ ایس کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بحران سے بچنے کیلئے چند کورونا پابندیاں دوبارہ لگائی جائیں۔ 

این ایچ ایس کنفیڈریشن نے مزید کہا کہ پلان بی کے تحت عوامی اور بند مقامات پر ماسک کی پابندی لازمی کی جائے۔ پلان بی کے تحت ہی گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ بڑے اجتماعات میں شرکت کے لیے ویکسین پاسپورٹ متعارف کرایا جائے۔

کوسی کوارٹنگ بزنس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ابھی پلان بی پر عمل کرنے کا وقت نہیں آیا ہے۔ لوگ کورونا سے محفوظ رہنے کےلیے بوسٹر لگوائیں۔ 

ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلسل 7 روز سے روزانہ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہورہے ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثر ہوکر اسپتال میں داخل ہونےوالوں کی شرح 10 فیصد بڑھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.