کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری متوقع ہے۔
وزارت ہاؤسنگ کیلئے 6 ارب 68 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت توانائی کیلئے 60 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، وزارت تجارت کیلئے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی منظوری کا امکان ہے۔
Comments are closed.