بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ہفتے میں ٹماٹر 48 روپے کلو مہنگے، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 48 روپے 45 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 29.44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مہنگائی میں اضافہ اشیاء خورونوش میں ریکارڈ کیا گیا، حالیہ ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت 12 روپے 69 پیسے بڑھی۔

390 گرام پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے اضافہ ہوا، چاول، دودھ، دہی، بیف، چینی، صابن، انڈے اور بریڈ بھی مہنگی ہوئی۔

کیلے کی قیمت 2 روپے فی درجن بڑھی، عام چائے کے ایک کپ کی قیمت بڑھ کر 40 روپے 36 پیسے ہوگئی جبکہ مٹن 2 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوا۔ 

حالیہ ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 20 میں استحکام رہا۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 124 روپے 85 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 5 روپے 64 پیسے کم ہوئی۔

حالیہ ہفتے ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ ایک روپیا سستا ہوا، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 16 روپے 23 پیسےکمی ریکارڈ کی گئی۔

دال ماش 6 روپے 45 پیسے، دال مونگ 2 روپے 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال چنا 8 روپے فی کلو تک سستی ہوئی جبکہ چکن، لہسن اور آلو بھی سستا ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.