بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 50 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کمی کے بعد 1709 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.