بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات: اسکول وین پر حملہ، اصل ہدف ڈرائیور تھا

سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے جس میں وین ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے کو اسکول کے بچوں کو ٹارگٹ کرنے کا رنگ دیا جارہا ہے لیکن ملزمان کا اصل ہدف وین ڈرائیور تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چار باغ کے علاقے گلی باغ میں مسلح شخص نے اسکول وین ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

صوبۂ خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع سوات میں اسکول وین پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

 فرنٹ سیٹ پر بیٹھا بچہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوا تھا جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت وین میں اسکول کے 10سے 11 بچے موجود تھے۔ ڈرائیورکے قتل کے بعد لواحقین اور اہل محلہ نے احتجاج بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.